نقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکی برادر ملک ہیں جن کے تعلقات دوستی سے بڑھ کر بھائی چارے کے ہیں اور ان کی اپنی ایک طویل تاریخ ہے۔ اب ایک پاکستانی شہری نے انقرہ میں ترک لڑکی سے شادی کرکے دونوں ملکوں کی ثقافت کو یکجا کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دولہا سید شہناب علی گیلانی، انقرہ میں واقعہ پاکستان ایمبیسی سکول کے پرنسپل کے صاحبزادے ہیں جن کی شادی گلے اوزدیمیر (Gulay Ozdemir)نامی ترک لڑکی سے ہوئی ہے۔
ضرور پڑھیں: افغان شائقین کرکٹ کا اشتعال ، پاکستان نے آئی سی سی سے رجوع کرلیا
شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے خاندانوں اور دوست احباب سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر 31سالہ دولہا نے پاکستان کا روایتی لباس اور 26سالہ دلہن نے جدید ترک ثقافت کا حامل شادی کا گاﺅن پہن رکھا تھا۔ تقریب میں پاکستانی سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور پاکستانی سفارتخانے کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔اس شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین اس نئے جوڑے کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید : ڈیلی بائیٹس